Chief of the Naval Staff Admiral Zafar Mahmood Abbasi 12

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر،،،

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کراچی میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئےسیٹ اپ کا افتتاح. ترجمان پاک بحریہ

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے نیول چیف کا استقبال کیا .ترجمان پاک بحریہ

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینشن سینٹر مقامی بحری اسٹیک ہولڈرز اور بین الاقوامی انفارمیشن فیوژن سینٹرز کے ساتھ رابطے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ

اس سینٹر کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ملکی خصوصی اقتصادی زون میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل دینا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ

یہ سینٹر مقامی طور پر تیار کردہ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن شئیرنگ کی سہولیات سے آراستہ ہے. ترجمان پاک بحریہ

میری ٹائم انفارمیشن شئیرنگ کی یہ سہولیات ملکی اور بین الاقوامی سطح پرتیز ترین رابطے اور تعاون کو یقینی بنائیں گی. ترجمان پاک بحریہ

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر ملکی اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کو بہتر بنا کر ملکی میری ٹائم سیکٹر کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا. نیول چیف

تقریب کے دوران سینٹر کی کارکردگی اورآپریشنزکے حوالے سے عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا.ترجمان پاک بحریہ

نیول چیف نے سینٹر کی تجدید اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہا. ترجمان پاک بحریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں