عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کر دئیے گئے

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت سے متعلق الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں عمران خان اور فواد چودھری کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی۔ لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل کردیئے۔عمران خان اورفواد چودھری کی طرف سے بابراعوان اورفیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان اور فواد چودھری کی درخواست پر سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی،عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف شوکاز نوٹس کے معاملے پر لارجر بینچ سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کئے گئے …

جواب دیں