Kamran Bangash 27

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرمعاون خصوصی برائے بلدیات و دیہی ترقی کامران بنگش کی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے بلدیات و دیہی ترقی کامران بنگش کی ملاقات ۔

ملاقات میں خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی، وزارت بلدیات کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال۔

ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے بلدیاتی اداروں کی مضبوطی ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

عوام کو بنیادی سہولیات اور فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں بلدیاتی ادارے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اسد قیصر

موجودہ حکومت ملک میں بلدیاتی اداروں کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے کوشاں ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

عوام کی سہولیات کے لیے اختیارت کو نیچلی سطح پر ملتق کرنا وزیر عمران خان کا ویژن ہے، اسد قیصر

گزشتہ دور میں خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی، اسپیکر قومی اسمبلی

ملکی آباد کا بڑا حصہ دیہی آبادی پر مشتمل ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی

دیہی علاقوں کی ترقی ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اسد قیصر

ملک کو اس وقت کورونا وباء سمیت دیگر جن چیلینجز کا سامنا ہے اُن پر قابو پانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا مل کر کام کرنا ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتیں اہم قومی اہمیت کے معاملات پر یکساں مئوقف رکھتی ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

صوبے میں موجود تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تاریخی مقامات کی تازئیں ارائش پر خصوصی توجہ دی جائے ، اسپیکر اسد قیصر

اسپیکر کی معاون خصوصی کو صوابی ڈیویلپمنٹ اتھارتی کو فعال کرنے کی ہدایت۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے بلدیات و دیہی ترقی کامران بنگش نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ایوان کی کاروائی کو غیر جانبداری سے چلانے پر اُن کے کردار کو سراہا۔

خیبر پختونخواہ حکومت بلدیاتی اداروں کے نظام کو موثر بنانے اور دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، کامران بنگش

موجودہ صوبائی بجٹ میں دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گے، معاون خصوصی کامران بنگش

صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا جلد از جلد انعقاد صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، معاون خصوصی

کورونا وائرس وباء کی وجہ سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات تعطل کا شکارہیں، کامران بنگش

صوبائی حکومت پشاور شہر کی خوبصورتی اور تاریخی مقامات کی تازئین ارائش پر خصوصی توجہ دے رہی، کامران بنگش

پشاور کے شہریوں کو ایک صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے پارکس اور کھیلوں کے میدان بنائے جا رہے ہیں ، کامران بنگش

شہریوں کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، کامران بنگش

پشاور شہر میں جرائم پر قابو پانے کے لیےحیات آباد سیف سٹی پراجیکٹ پرتیزی سے کام جاری ہے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کے پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں