Abbottabad 32

کورونا وائرس کو شکست دینے والے اضلاع میں ایبٹ آباد پہلے نمبر پر آگیا

ایبٹ آباد کورونا وائرس کو شکست دینے والے اضلاع میں ایبٹ آباد پہلے نمبر پر آگیا 962 مریض صحت یاب ہو گئے جب کہ کرونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 152 رہ گئی، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کے ضلع میں کل کرونا وائرس سے متاثر 1169 مریض رپورٹ ہوئے جن کو مختلف ہسپتالوں اور کارن ٹون سنٹرز میں بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی گئی، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا ہے کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کل 1169 مریض کورونا وائرس سے متاثرہ مریض رپورٹ ہوئے جن کو ضلع کے بڑے ہسپتالوں میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے کل 962 کرونا وائرس سے متاثرہ افراد سے صحت یاب جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ152 افراد ابھی بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں, ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئیندہ چند دنوں میں ایبٹ آباد کورونا وائرس سے پاک ضلع ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں