Educational Institutions 10

ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر میں سخت ایس اوپیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق

ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر میں سخت ایس اوپیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق

اسلام آباد بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

وفافقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے۔ اس دوران ملک میں سکول ایجوکیشن سمیت تعلیم سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

یاد رہے اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے اگست میں کھولنے سے متعلق بیان دیا تھا تاہم بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں اب ستمبر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں