Asif Ali Zardari, Faryal Talpur 8

منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری،رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورپر فرد جرم موخر

منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری،رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورپر فرد جرم موخر

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری،رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی ہے۔

احتساب عدالت کےجج اعظم خان نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے میگا منی لانڈرنگ اور پنک ریزیڈنسی ریفرنسز کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم زین ملک کی پلی بارگین کی درخواست پر کارروائی جاری ہے،کورونا کی وجہ سے پلی بارگینگ کی درخواست پر کارروائی مکمل نہیں کی جا سکی ،مزید وقت درکار ہے۔جس پر عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی آئندہ سماعت تک موخرکردی۔اس سے قبل سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظورکیا۔
بعد ازاں عدالت نے منی لانڈرنگ اورپنک ریزیڈنسی ریفرنسز کی سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں