Vehicle seizures 10

موٹروے پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک بچہ گھر والوں سے ملا دیا اور 3 مشکوک گاڑیاں قبضے میں لے گئی

موٹروے پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک بچہ گھر والوں سے ملا دیا اور 3 مشکوک گاڑیاں قبضے میں لے گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایک بچہ علی شان جس کی عمر 12 /13 سال تھیباپ کی ڈانٹ کی وجہ سے گھر سے ناراض ہو کر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا اور موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کر رہا تھا ۔جب موٹروے پولیس افسران نے اس بچے کو دیکھا تو شک پڑنے پر اس سے معلومات کی اور گھر والوں سے رابطہ کرکے بچے کو گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ موٹروے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک گاڑی APA 120 رنگ کالا مشکوک ہے جس پر موٹروے پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی اور کچھ دیر بعد موٹروے نکلو اور لنک روڈ لاہور پر مذکورہ گاڑی سڑک کے کنارے لاوارث حالت میں پائی گئی جس سے قبضے میں لے لیا گیا ۔
اسی طرح موٹروے پر برہان کے قریب بھی ایک گاڑی LEA 1834 رنگ سفید لاوارث حالت میں پائی گئی جس سے قبضہ میں لے کر مزید تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن حسن ابدال کے حوالے کر دیا گیا ۔
مزید ایک کارروائی کے دوران موٹروے پر مردان کے قریب،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹروے پولیس نے ایک گاڑی “میرا ” روکی جس پر BLP 409 نمبر لگا ہوا تھا شک پڑنے پر تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ گاڑی نان کسٹم پیڈ ہے ۔جس پر گاڑی اور ڈرائیور کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن تورو ضلع مردان کے حوالے کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں