Coronavirus 18

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ضلع جہلم میں کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ضلع جہلم میں کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 3053 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 392 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

آج تک 361 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔

جبکہ 14 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 2 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہے
جبکہ 12 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے
اس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 9 افراد ابھی تک اپنے اپنےاضلاع میں زیر علاج ہیں۔
جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں.
اس وقت کرونا وائرس کا 1 ( Suspected ) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں داخل ہیں جو کہ آکسیجن پر ہے مریض کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جہلم میں اب تک 12 ڈاکٹرز،
2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ان میں سے 10 ڈاکٹرز، 2 سٹاف نرسز، اور 3 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں