17

مری کلڈنہ کے نواحی علاقہ سندھیاں روڈ پر خونخوار چیتے کا 2 افراد پر حملہ ۔

مری کلڈنہ، سندھیاں روڈ پر خونخوار شیر کا حملہ دوجوانوں کو شدید زخمی کر دیا ایک کا نام مراد ہے زخمیوں کو سول ہسپتال مری منتقل کردیا گیا.
ملکہ کوہسار مری میں سندھیان کے مقام پر موٹر سائیکل سوار دو نوجوان گھر جاتے ہوئے چیتے نے ان پر حملہ کر دیا جس سے مراد نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔اس سے پہلے بھی مری کے مختلف علاقوں میں لوگوں پر چیتے کے حملوں کے بے شمار واقعات رونما ہو چکے ہیں ۔سیاحوں کی بندش کی وجہ سے جنگلی جانور بھی اب شہری علاقوں کی طرف رخ کر رہے ہیں ۔کہیں آبادیوں میں پہنچ کر لوگوں کے مال مویشیوں کو ہلاک کرتے ہیں اور اب چیتوں نے انسانوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ۔لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و حراس بھی پھیل گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں