119

سردار عثمان بزدار کی رات گئے سپیشل برانچ کے ہیڈ آفس آمد

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی رات گئے سپیشل برانچ کے ہیڈ آفس آمد: وزیراعلیٰ نے سپیشل برانچ کے مانیٹرنگ روم، کانفرنس روم او رسروئیر روم کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے دورے سے متعلقہ حکام بھی بے خبر تھے۔
▪︎وزیراعلیٰ نے سپیشل برانچ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
▪︎وزیراعلیٰ نے ڈیوٹی پر موجود افسران سے ان کے فرائض کے بارے میں دریافت کیا۔
▪︎وزیراعلیٰ کی مانیٹرنگ روم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت۔

“سپیشل برانچ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اپنی استعداد کا ر کو بڑھانا ہوگا۔ سپیشل برانچ کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے منسلک کیاجائے گا- پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ کو خفیہ ایجنسیز کی جدید ترین تکنیکس کواپناچاہیے-” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

وزیراعلیٰ کو سپیشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی نے کارکردگی، استعداد کار،میسر وسائل اوردرکار ضروریات سے آگاہ کیا