Chief Election Commissioner 20

چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات

جناب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ہدایات کی روشنی میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی برائے سال 2020-2019 میں تعنیات تمام عملہ بشمول اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران، ڈسپلے سنٹر انچارج، تصدیق کنندگان اور ڈیٹا انٹری اپریٹرز کے اعزازیوں کی ادائیگی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ادائیگیوں کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بشمول اسلام آبادکے 48،856عملہ کے ارکان کو 390٫5 ملین، سندھ کے 17,557عملہ کے ارکان کو 136 ملین، خیبرپختونخواہ کے 14،899عملہ کے ارکان کو 141٫7 ملین، بلوچستان کے 5،236عملہ کے ارکان کو 54٫8 ملین اور مجموعی طور پر 86 ہزار 548 عملہ کے ارکان کو 723ملین کی ادائیگی کی جائے گی۔

ادائیگیوں کے عمل کوبروقت اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کے حوالہ سے چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات کے مطابق، تمام عملہ کواعزازیوں/معاوضہ جات کی ادائیگی اُن کے فراہم کئے گئے بنک اکاوّنٹ میں ان لائن بنکنگ کے ذریعہ کی جائیں گی۔ ضروری فنڈز نیشنل بنک آف پاکستان کے اکاوّنٹ میں ٹرانسفر کردئیے گئے ہیں ۔ تفصیلات بشمول متعلقہ سٹاف کا ڈیٹا ، اکاوّنٹ نمبراور ضروری ہدایات بھی نیشنل بنک کو جاری کردی گئی ہیں ۔ نیشنل بنک اعزازیوں اور معاوضہ جات کی ادائیگی اگلے 8 سے 10 دن میں مکمل کرلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں