Major General 9

میجر جنرل نگار جوہر کو پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانےپر مبارکباد۔

اسلام آباد؛ : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میجر جنرل نگار جوہر کو پہلی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے اور سرجن جنرل کا عہدے سنبھالنے پر مبارکباددی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے نام اپنے ایک پیغام میں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی خبر سن کر اُنہیں بڑی خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر اُن کی ترقی نا صرف ضلع صوابی بلکہ پورے ملک کی خواتین کے لیے باعث فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی اور پاکستان کی پہلی خاتون کی سرجن جنرل بنانا اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان کی خواتین انتہائی قابل اور باصلاحیت ہیں اوراگر انہیں مواقع فراہم کیا جائیں تو وہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں کا لوہ منوا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صنفی مساوات پر یقین رکھتی ہے اورخواتین کو بااختیار بنانے اور اُنہیں ہر شعبے میں بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لیے ترجیجی بنیادوں پر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اُنہیں مزید کامیابیاں عطاء فرمانے کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں