Smart lockdown 32

وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے ثمرات

وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے ثمرات

اسلام آبادمیں کورونا کیسز کمی کی جانب گامزن

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 189کیسز سامنے آئے

اسلام آباد میں آج 3ہزار لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

26جون کو اسلام آبادمیں 271 کیسز جبکہ 27جون کو 225کیسز سامنے آئے تھے

اسلام آباد میں ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے

روزانہ کی بنیادپر ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں اور شہریوں کو ہزاروں روپے جرمانے کئے جارہے ہیں
ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 618گاڑیوں کے چالان کئے گئے

کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 58گاڑیاں بندکی گئیں

کرونا سے بچاؤ کے ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے افرادکو 1لاکھ 82ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے

کرونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے 102ہوٹلوں اور 456دوکانوں کو سیل کیا گیا

ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالے 107 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 24مقدمات درج کئے گئے

کرونا وبا کے دوران گراں فروشی کرنے والوں کو 10لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی کئے گئے

شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات

ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی وجہ سے ہی وفاقی دارالحکومت میں کرونا مریضوں کی تعدادمیں بتدریج کمی آرہی ہے، حمزہ شفقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں