Islamabad 10

اسلام آباد کے شہریوں کے پانی کے مسائلِ کو فوری طور حل کیا جائے شیخ انصر عزیز

اسلام آباد: میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے ایم سی آئی کے حکام کو ہدایات کی ہیں کہ اسلام آباد کے شہریوں کے پانی کے مسائلِ کو فوری طور حل کیا جائےپانی کی کمی اور مسائل سے دوچار شہریوں نے شکایتوں کے انبار لگا ئے جس پر میئر اسلام آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں جس پرمیٹروپولیٹن کارپوریشن نے کمر کس لی،اور ڈپٹی مئیر سید ذیشان نقوی عملے سمیت عوام کی داد رسی کے لئے متحرک ہو گئے اور بدھ کے روز پونافقیراں میں ٹیوب ویل کادورہ کیا اور پانی کی بحالی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹر واٹر سپلائی ودیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کوتاہی برتنے والوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی موجودہ صورت حال میں کورونا کے شکار شہریوں کو مزید مشکل میں نہیں ڈال سکتے،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں