Afghanistan-Mohammad-Sadiq 9

اسد قیصر سے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کی ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کی ملاقات۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، اسد قیصر

پاکستانی اور افغانی عوام کے درمیان محبت اور باہمی احترام کا رشتہ پہلے سے موجود ہے ہے،اسپیکرقومی اسمبلی

پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، اسد قیصر

ایک پرامن ،مستحکم اورخوشحال افغانستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،اسد قیصر

پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اسپیکرقومی اسمبلی

دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اسد قیصر

پاک افغان تجارت کے باعث دونوں ملکوں کو فوائد حاصل ہونگے، اسد قیصر

پاکستان افغانستان کے ساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان افغانستان کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، اسپیکرقومی اسمبلی

پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتا ہے، اسد قیصر

دونوں پارلیمان کی تجارت اور صنعت کی قائمہ کمیٹیوں کے مابین روابط میں فروغ ناگزیر ہے،اسد قیصر

افغانستان، پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے، نمائندہ خصوصی افغانستان

افغانس تان خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، محمد صادق خان نمائندہ خصوصی افغانستان

افغانستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کو بھی فروغ دینا چاہیے۔ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان

پاکستانی عوام اپنے افعان بھائوں کے لیے گہری محبت کے جذبات رکھتے ہیں،نمائندہ خصوصی

دونوں ممالک کے مابین تجارت کے بہترین مواقع میسر ہیں جن سے استفادہ کیا جارہا ہے، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان

دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں پارلیمانی سفارتکاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان

افعان شہریوں کے لیے میڈیکل تعلیم اور تجارت کے لیے ویزا کے اجراء کے لیے خصوصی انتطامات کیے گے ہیں، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں