ظفرمرزا 9

‏عالمی ادارہ صحت کےخط کے حوالے سےڈاکٹر ظفرمرزا کا بیان‏

‏عالمی ادارہ صحت کےخط کے حوالے سےڈاکٹر ظفرمرزا کا بیان‏

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، ظفر مرزا‏

این سی او سی میں روزانہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے، ظفر مرزا‏

صوبوں کے ساتھ مل کر فیصلہ سازی کی جاتی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا‏

این سی اوسی میں تمام صوبے اور آزاد کشمیر کی نمائندگی موجود ہے، ظفر مرزا‏

وزیراعظم کی سربراہی میں تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، ظفر مرزا‏

ہم معیشت کے لحاظ سے کم اوراوسط آمدنی والے ممالک میں آتےہیں، ظفر مرزا‏

ہماری آبادی کا دوتہائی حصہ روزانہ آمدنی پر گزراوقات کرتا ہے، ظفر مرزا‏

کورونا کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کےبہترین مفاد میں فیصلے کیےجاتے ہیں،ظفر مرزا‏

ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا‏

لوگوں کی زندگیاں،روزگاربچانےاور ان کےدرمیان توازن رکھنےکی حکمت عملی پرعمل پیرا ہیں،ظفر مرزا‏

ہم نے دانستہ طور پر ملک میں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی،ظفر مرزا‏

دکانوں،مساجد، مارکیٹوں، پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر زور دیا، ظفر مرزا‏

ماسک پہننے کو پورے ملک میں لازمی قرار دیا گیا، ظفر مرزا‏

ہم نے انتہائی فعال ٹریسنگ ٹیسٹنگ کورنٹائن پالیسی متعارف کرائی، ظفر مرزا‏

پالیسی کےذریعے وائرس کے پھیلاؤ والے علاقوں کی نشاندہی کی جارہی ہے،ظفر مرزا‏

کورونا کےحوالے سے ہماری حکمت عملی کا ایک پہلو اپنےصحت کے نظام کو بہتر بنانا ہے، ظفر مرزا‏

ہماری پالیسیاں تحقیق اور تکنیکی تجزیات،معیشت کے حالات کو مدنظر رکھتےہوئے بنائی جاتی ہیں، ظفر مرزا‏

عالمی ادارہ صحت اقوام متحدہ کے صحت عامہ کا ایک تکنیکی ادراہ ہے،ظفر مرزا‏

صحت کے حوالے سے اور موجودہ وبا کی روک تھام کیلئے مل کر کام کررہے ہیں، ظفر مرزا‏

عالمی ادارہ صحت کے کام کے معترف ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا‏

یقیناً اس ادارے کا کام صحت کے نقظہ نگاہ سے اپنی تجاویز ڈبلیو ایچ اوممبرممالک کو پیش کرنا ہے، ظفر مرزا‏

حکومتوں کو اچھی فیصلہ سازی اور تمام بڑے معاملات سامنے رکھنا پڑتے ہیں، ظفر مرزا‏

ملک کے بہترین مفاد میں فیصلے کرنے پڑتے ہیں، ظفر مرزا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں