ٹڈی دل 31

ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن

ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات اس وقت ملک کے 46 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔

بلوچسستان کے 33، خیبر پختونخواہ 8، اور سندھ کے 5 اضلاع متاثر

بلوچسستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثر۔

کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع متاثر۔

سندھ میں خیرپور، سکھر، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو میں ٹڈی دل کے حملے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب کے کسی بھی علاقہ سے ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہوا۔

ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے

1119 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 46 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ ترجمان این ڈی ایم اے

24 گھنٹوں میں 8700 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں