گیس ریفلنگ 16

غیر قانونی گیس ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے والوں کے خلاف کاروائی

راولپنڈی پولیس کی غیر قانونی گیس ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے والوں کے خلاف کاروائی، 04 ملزمان گرفتار، 225لیٹرکھلا پٹرول،04عددسلنڈر اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی غیر قانونی ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایس پی صدرنے بتایاکہ ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد محمود کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 200لیٹر کھلاپٹرول برآمدکرلیا،ایس ایچ او صدربیرونی پولیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اختربھٹی کوکھلے عام پٹرول فروخت کرتے ہوئے گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 25لیٹرکھلاپٹرول برآمدکرلیاگیا،ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرنے والے ملزم محمدعارف کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 02سلنڈر برآمد کرلئے گئے،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایاکہ ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثمرریاض کوغیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے ہوئے گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے02سلنڈر اوردیگر آلات ریفلنگ برآمدکرلیے گئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اواور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گیس ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے افراد ایسے کام کرکے اپنی اور عوام کی جان ومال کو خطرے میں ڈالتے ہیں، گیس ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول کی فروخت کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں، اس لیے کسی کو گیس ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول کی فروخت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں