ڈبل سواری 28

کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومتی احکامات اورڈبل سواری کی خلاف ورزی 04مقدمات درج،13افراد گرفتار

راولپنڈی پولیس کی کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومتی احکامات اورڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 04مقدمات درج،13افراد گرفتار،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے ہوٹل میں ہجوم اکھٹاہونے پر مقدمہ درج کرکے 07افراداسد،عاطف،مختار،عبدالواحد،نعمان نصیر،امجدعلی اوراخاورمسعود کو گرفتارکرلیا، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر03 مقدمات درج کرکے 06افرادسید عاطف شاہ،محمد نثار،نادرعلی،یاسرعلی،نعمت اللہ اورمحمد ظفران کو گرفتارکرلیا،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومت کی جانب سے لگائی کی پابندیوں پر عملدرآمد کوہرصورت یقینی بنایاجائیگا،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔