Abda raja 15

ڈنہ میں فائرنگ اور تشدد سے متاثرہ خواتین نے انصاف نہ ملنے کی صورت میں جی پی او چوک میں خود سوزی کرنے کی دھکی دے دی۔

مری پاکستان تحریک انصاف کی ممبر پنجاب اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹری صحت پنجاب و چیئرپرسن پاپولیشن سٹینڈنگ کمیٹی عابدہ راجہ نے کہا کہ وہ اور پاکستان تحریک انصاف مظلوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں باالخصوص خواتین کے ساتھ ہونے والی ظلم وزیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ کئی بھی کوئی زیادتی ہوگی وہاں پر ہماری جماعت ان کو انصاف فراہم کرنے کیلئے بھرپوراقدامات کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ی بازار ڈنہ کے مقام پر خواتین پر فائرنگ اور سڑکوں پر گھسیٹنے والے افسوسناک واقعہ کیخلاف متاثرہ خواتین کے ہمراہ مری پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شرمناک واقعہ پر کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی میں اب ان کی ہرفورم پر مددکرونگی،غنڈوں نے مسلح ہوکر نہتی خواتین پر فائرنگ کرکے ان کو ہراساں کیا اور انکی اراضی اور گھر پرقبضہ کرنے کی کوشش کی وہ انکا گھر چھیننا چاہتے ہیں وہ انکو جان سے مارناچاہتے تھے مگر معجزانہ طور پروہ محفوظ رہیں خواتین کو سرعام سڑکوں پر گھسیٹنا انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہا کہ وہ فرنٹ لائن پر آکر وہ انکی مظلموں اورمسکینوں کی جنگ لڑونگی اور انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایاجائیگا اے ایس پی مری ملزمان کو گرفتارکرنے کیلئے چھاپے ماررہے ہیں ہم کسی کوبھی اپنی ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں پر تشدد اورظلم کرنے کی اجازت نہیں دینگے بہت جلد ملزمان کو کٹہرے میں لاکر مظلوم خواتین کو انصاف فراہم کیاجائیگا ہمیں وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مظلوم لوگوں کاساتھ دینے کادرس کیا ہے عابدہ راجہ نے بتایاکہ اب بھی ملزمان کی طرف سے ان خواتین کوجانوں سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں انکی جانوں کو شدید خطرہ ہے ہماری حکومت انکو سکیورٹی بھی فراہم کریگیں،مری میں منشیات کے خاتمے اوردیگر جرائم کو ختم کیاجائیگا،اس موقع پر متاثرہ خاتون کلثوم بی بی نے زاروقطار روتے ہوئے میڈیا کوبتایا کہ ان کاشوہر معذور ہوچکا ہے اور کوئی دوسرامرد ہمارے گھر میں نہیں ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ہم پر یہ ظلم کیا یہ ملزمان ہماری زمین اور گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہمارے چوکیدار کو اس وقت دھمکیاں دیں جب میرا شوہر انتہائی سیریس حالت میں آئی سی یو میں تھے جس پر میں مری پہنچی تو صدام حسین مسلح ہوکر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہم پر حملہ آور ہوا اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے اورمیری بیٹیوں کو سڑک پر گھسیٹا اور کسی نے ہماری مدد نہیں کی کئی گھنٹے فائرنگ کرتے رہے جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پیدا ہوگیا اورلوگ گھروں میں چھپ گئے،کلثوم بی بی کی بیٹی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے اور چادر چا ردیواری کے تقدس کو پامال کیاگیا ہے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے اور ملزمان کو فوری گرفتارکیاجائے کیونکہ ہمیں اب بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،متاثرہ خواتین نے انصاف نہ ملنے پر جی پی اوچوک مری کے آگے خودکشی کی دھمکی بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں