70

ایم این اے صداقت علی عباسی نے وزیراعظم کو مری کے کاروباری طبقے کی طرف سے لاک ڈاؤن کھولنے کے حوالے سے مطالبے

اسلام آباد: ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کی وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود، مشیر اطلاعات جنرل(ر) عاصم باجوہ، معاون سیاسی امور برائے وزیراعظم شہباز گل بھی موجود تھے۔

اس دوران لاک ڈاؤن کے حوالے سے ملکی معیشت پر اثرات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے مری میں کرونا کے باعث موجودہ کاروباری حالات کے حوالے سے ایم این اے صداقت علی عباسی کی طرف سے لمحہ بہ لمحہ دی جانے والی اپڈیٹ سے آگاہ رہنے کا اظہار کیا۔

ایم این اے صداقت علی عباسی نے وزیراعظم کو مری کے کاروباری طبقے کی طرف سے لاک ڈاؤن کھولنے کے حوالے سے مطالبے کو وزیراعظم کے سامنے رکھا۔ جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل کی میٹنگ کے بعد لاک ڈاؤن کے حوالے سے SOPs کے تحت لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کردیا جائے گا۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری طبقے کو ریلیف پیکج کے حوالے سے مری اور گلیات کی سیاحتی انڈسٹری کو بھی شامل کرنے کے حوالے سے ایم این اے صداقت علی عباسی نے درخواست کی جس پر وزیراعظم نے مری اور گلیات کی سیاحتی انڈسٹری کو رہلیف پیکج میں شامل کرنے کا وعدہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں