press pic 28-05-2020 Child Found 19

موٹروے پولیس کی بر وقت کاروائی،دل کا دورہ پڑنے والے مسافر کی جان بچا لی

موٹروے پولیس کی بر وقت کاروائی،دل کا دورہ پڑنے والے مسافر کی جان بچا لی اور ذہنی طور پر معذ ور بچے کو گھر والوں سے ملوا دیا۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے فرائض کی انجام دہی کے دوران بر ہان کے قریب انسپکٹر خالد رحیم اور انسپکٹرنعمان روٹین کی پٹرولنگ پر تھے کہ اُنہوں نے سڑک کے کنارے ایک گاڑی کھڑی دیکھی مدد کی غرض سے پاس گئے تو دیکھا کہ گاڑی میں ایک شخص دلدار احمد جس کی عمر تقریباً55سال تھی نیم بے ہوشی کی حالت میں شدید تکلیف میں مبتلا تھا،موقعے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے فرسٹ ایڈ دی اور فوری ایمبولینس کے ذریعے مریض کو پیمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں ڈاکٹروں کے مطابق مریض کو شدید دل کا دورہ پڑا تھا لیکن بر وقت کاروائی کی بدولت جان بچ گئی۔
اس کے علاوہ ایک اور کاروائی کے دوران موٹروے پر بھیرہ کے قریب دوران پیڑولنگ موٹروے افسران نے ایک 12سالہ بچے کو پریشان حال دیکھا معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ ذہنی طور پر مفلوج ہے اور گھر کا راستہ بھول چکا ہے اور صرف اپنا نام عبدالرحمان جانتا ہے۔ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹروے پولیس نے نزدیکی علاقہ بھیرہ میں مساجد میں اعلان کروایا، یہ کوشش کارگر ثابت ہوئی بچے کے والد کا پتہ لگا لیا گیا اوربچے کو خیرو عافیت اپنے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔
دونوں کاروایؤں میں مدد کرنے والے افسران کو ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد نے سراہا اور شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں