Rain-murree 20

پاکستان نے 27 مئی سے منگل 2 جون تک تیز ہوائوں، آندھی کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پاکستان نے 27 مئی سے منگل 2 جون تک تیز ہوائوں، آندھی کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

تیز ہوائوں، آندھی اور بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چار روز تک جاری رہنے کا امکان ہے
۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی پیشگوئی پر تمام ایمرجنسی اداروں کو الرٹ جاری کر دیا

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایمرجنسی اداروں کے افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں،

ریسکیو 1122، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، تحصیل کونسل، ٹائون کمیٹیز عملہ و مشینری کے ساتھ الرٹ رہیں گی۔

خرابی موسم کے پیش نظر شہری غیر ضروری سفر اور نقل و حمل سے پرہیز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں