نیشنل ہائی و 14

ڈی ایس پی رضوان عباسی نے روڈ یوزرز میں گفٹ پیک،فیس ماسک، ہیند سینیٹائزر اور گلووز تقسیم کیے

ڈی آئی جی وصال فخر سلطان کی ھدایت پر نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس بیٹ IMDC میں ڈی ایس پی رضوان عباسی نے اپنی قیادت میں اپنی ٹیم کے ہمراہ روڈ یوزرز میں گفٹ پیک،فیس ماسک، ہیند سینیٹائزر اور گلووز تقسیم کیے۔ مری ایکسپریس وے پر سفر کرنے والے روڈ یوزرز نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو خوب سراہا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا مزید ڈی ایس پی رضوان عباسی نے لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات کے بارے اگاہ کیا۔ اور لوگو ں کو کسی بھی قسم کے غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں