press photo 1 9

موٹروے پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر جانے والی دو بچیوں کو والدین سے ملا دیا

موٹروے پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر جانے والی دو بچیوں کو والدین سے ملا دیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پر صوابی کے قریب دوران پیٹرولنگ انسپکٹر اختر حسین اور سب انسپکٹر علی عمران نے دو بچیوں کو پریشان حال دیکھا جن کی عمر لگ بھگ بارہ اور تیرہ سال تھی، افسران کے تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ دونوں بچیاں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے ناراض ہو کر کل رات سے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ اب وہ واپس گھر جانا چاہتی ہیں لیکن گھر کا پتہ معلوم نہیں۔ اس صورت حال میں موٹروے پولیس نے مختلف زرائع سے معلومات جمع کرنی شروع کی اور بچیوں کے گھر کا پتہ لا کر والد سے رابطہ کیا اور بچیوں کو بحفاظت گھر والوں کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں