supreme-court-featured- 14

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پورا ہفتہ مارکیٹس کھولنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پورا ہفتہ مارکیٹس کھولنے کا حکم دے دیا سپریم کورٹ کا کسی بھی مارکیٹ کو سیل نہ کرنے کا حکمسپریم کورٹ کی مارکیٹس کےحوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم ایس او پیز کے مطابق شام پانچ بجے تمام مارکیٹس بند کی جائیں گی، سپریم کورٹپاکستان ایک ایسا ملک نہیں جو کورونا وائرس سے زیادہ بری طرح متاثر ہو، تحریری حکمکورونا وائرس بظاہر پاکستان میں وبا کی صورت میں ظاہر نہیں ہوا،تحریری حکم سیکریٹری صحت نے بتایا اسلام آباد میں ہر سال ایک ہزار افراد پولن سے مرجاتے ہیں، تحریری حکم ملک میں ہزاروں افراد دل، جگر،گردوں ، برین ہیمرج اور دیگر امراض کے سبب مرجاتے ہیں، تحریری حکمحکومت کورونا کے علاوہ دیگر بیماریوں اور مسائل پر بھی توجہ دے، تحریری حکمکورونا وائرس کی وجہ سے پورا ملک بند نہ کیا جائے، تحریری حکمسپریم کورٹ نے ہفتہ اوراتوارکو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا

2 دن کاروبار بند رکھنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 4، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ

پنجاب میں شاپنگ مال فوری طور پر آج ہی سے کھلیں گے،سپریم کورٹسندھ شاپنگ مال کھولنے کے لیے وزارت صحت سے منظوری لے گا،سپریم کورٹوزارت صحت کوئی غیر ضروری رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی اور کاروبار کھول دے گی،سپریم کورٹ

تمام مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،سپریم کورٹ کا حکمایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے متعلقہ حکومتیں ذمے دار ہوں گی،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کل تک ملتویصنعتیں فعال ہوجائیں تو زرعی شعبے کی اتنی ضرورت نہیں رہے گی، چیف جسٹس

کورونا اس لیے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسا اٹھا کرلے جائے، چیف جسٹسصنعتیں ملک کی ریڑھ کی ہڈی تھیں،چیف جسٹساربوں روپے ٹین کی چارپائیوں پر خرچ ہو رہے،چیف جسٹس

کراچی پورٹ پر اربوں روپے کا سامان پڑا ہے جو باہر نہیں آرہا، چیف جسٹسلگتا ہے کراچی بندرگاہ پر پڑا سامان سمندر میں پھینکنا پڑے گا، چیف جسٹس

کیا کسی کو معلوم ہے 2 ماہ بعد کتنی بے روزگاری ہوگی؟ چیف جسٹسبند ہونے والی صنعتیں دوبارہ چل نہیں سکیں گی، چیف جسٹسسارا الزام این ڈی ایم اے پرآئے گا، چیف جسٹس

کیا کروڑوں لوگوں کو روکنےکیلئے گولیاں ماری جائیں گی؟ چیف جسٹسایس او پیزکی خلاف ورزی کی صورت میں دکان بند نہیں کی جائیگی، نہ کسی کو ہراساں کیا جائیگا، چیف جسٹس

صرف ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کیے جا سکتے ہیں، چیف جسٹسعدالت این ڈی ایم اے کی رپورٹ سے مطمئن نہیں ہے، حکم نامہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں