13

پبلک ٹرانپورٹ چلانے کا معاملہ ٹرنسپورٹر دو دہڑموں میں تقسیم

لاہور:پبلک ٹرانپورٹ چلانے کا معاملہ /ٹرنسپورٹر دو دہڑموں میں تقسیم

پنجاب میں ٹرانسپورٹرز دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔ انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کل ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز کا ایک دھڑا حکومتی احکامات کے مطابق ٹرانسپورٹ چلانے پر آمادہ ہوگیا ہے

حکومتی ایس او پیز کے مطابق گاڑیوں میں ڈس انفیکٹ سپرے کروا لیا ہے۔ اے سی اور نان اے سی بسوں کے کرایوں میں حکومتی ہدایات کے مطابق کمی کر کے کرایوں کی نئی لسٹ صبح آویزاں کردی جائے گی۔ تمام اسٹاف کو ماسک، ہینڈ سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی سامان مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔کچھ ٹرانسپورٹرز کے تحفظات ابھی دور نہیں ہوسکے لیکن کوشش ہے کہ وہ بھی مان جائیں،صدر انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن شکیل اشر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں