eidcover 15

وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 6 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 6 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے 22 سے 27 مئی (جمعہ سے بدھ) تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، مارکیٹیں بند رہیں گی اور صرف میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیاء کی دکانیں کھولی جائیں گی۔

پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر پر ایک ہفتہ کی چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

جن اداروں میں ہفتہ وار دو تعطیلات ہوتی ہیں وہ تمام دفاتر جمعرات 28 مئی سے کھلیں گے،۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں