usman buzdar- 25

بزدار حکومت کا عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام

بزدار حکومت کا عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے انٹرسٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دیمسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ملے گا- عثمان بزدارٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی سے عام آدمی کو بہت ریلیف ملے گا- عثمان بزدارآن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس بھی کھولنے کا فیصلہ
پبلک ٹرانسپورٹ کو وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا -عثمان بزدار
مسافروں، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے لئے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے -عثمان بزدار
بسوں میں سینی ٹائزر ز رکھنے کی پابندی ہو گی اور مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا-عثمان بزدار
امیر لوگ گاڑیوں پر سفر کر رہے ہیں اور غریب کی ٹرانسپورٹ بند ہے – عثمان بزدار
عام آدمی کی سفری مشکلات کا احساس کرتے ہوئے انٹرسٹی و انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے – عثمان بزدار
بڑے شاپنگ مالزکو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ
پاورلومز کو بھی کام کی اجازت دینے کی منظوری
ایس او پیز کے تحت گرجا گھروں میں اتوار کو عبادت کی اجازت دینے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت کورونا کی روک تھام کے لئے قائم کابینہ کمیٹی کا خصوصی ویڈیو لنک اجلاس
اجلاس میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر غور کیاگیا
کورونا وباء کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیاگیا
ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر غور
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا
صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،کمشنر لاہورڈویژن،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ،سیکرٹری صنعت،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت
صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت،عسکری حکام،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری محنت، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری خوراک اورچیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں