High-rise buildings murree 33

مری غیر قانونی تعمیرات کے تمام ریکارڈ توڑ کے رکھ دیں، انتظامیہ خاموش

مری میں غیر قانونی تعمیرات مافیا کی طرف سے سر عام تعمیرات جاری انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی لحمہ فکریہ تعمیرات مافیا نے تحصیل مری کا حسن تباہ کر کے رکھ دیا مال روڈ جی پی او چوک ایکسپریس وے مسیاڑی لوئر ٹوپہ جی ٹی روڈ پر بلڈنگ انسپکٹر کی آشیر باد سے غیر قانونی تعمیرات مافیا نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤں کا فائدہ اٹھاتے ہوہے دن رات تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل مری میں پنجاب حکومت کی طرف سے ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی ہونے کے باعث بااثر مافیا نے غیر قانونی تعمیرات کے عوض لاکھوں روپے رشوت دے کر تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہے مسیاڑی چوک کے قریب روات سے تعلق رکھنے والے وسیم نامی ٹھیکیدار نے غیر قانونی تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہے تا ہم اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مری ذاہد حسین کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کرنے والے مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا اور تمام غیر قانونی تعمیرات کو گرایا جاہے گا