murree-newsmurree 36

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون

وفاقی حکومت نے رمضان اور عید کے دوران لاک ڈاون کے ایس او پیز پر لازمی عملدرآمد کیلئے صوبوں کو مراسلہ لکھ دیا وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور کمشنر اسلام آباد کو ایس او پیز پر عمل کیلئے مراسلہ جاری کیا- ایس اوپیز پر گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں بھی مشاورت کی گئی- پہلے سے لاک ڈاون کے حوالے سے طے کردہ تراویح کیلئے ایس او پیز کا رمضان کے آخری عشرے اور عید کی نماز پر بھی اطلاق ہوگا-تمام صوبائی حکومتیں طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ایس اوپیز کو عمل کیا جائے۔ 9 مئی کے بعد لاک ڈاون کے حوالے سے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق آخری عشرہ رمضان اور یوم علی کے جلوسوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں