gpo chock murree 15

حکومت سیاحوں کی آمد پر پابندی ختم نہیں کرتی مقامی افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائیگا

مری ملکہ کوہسارمری میں لاک ڈاؤن میں نرمی تو ہوگئی مگر مقامی افراد اور دیہاڑی دار تاحال بیروزگار ہی ہیں جب تک حکومت سیاحوں کی آمد پر پابندی ختم نہیں کرتی مقامی افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائیگا کیونکہ مری کی معیشت کا دارومدار سیاحت پر ہے اور مری کی اکلوتی ہوٹل انڈسٹری سے یہاں کے لوگوں کا روزگارمنسلک ہے اور جب تک ہوٹل انڈسٹری نہیں چلتی بیروزگاری کا خاتمہ ممکن نہیں کیونکہ یہاں مقامی افراد ہوٹلوں،ریسٹورنٹس میں کام کرتے ہیں یاپھر گائیڈ ز ہیں،ریڑھی چلانے والے اور گھوڑوں پر سیاحوں کوسیر کراکر اپنا اور اپنے خاندانوں کاپیٹ پالتے ہیں حالیہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ یہ ہی طبقہ متاثرہوا ہے متاثرہ بیروزگار افراد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس اوپیز(طریقہ کار) کو یقینی بناتے ہوئے مری میں سیاحوں کی آمد کو بحال کیاجائے تاکہ یہاں کے لوگوں کا روزگار شروع ہوسکے اور وہ اپنے بال بچوں کو رزق حلا ل دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں