cm-punjab 19

وزیراعلیٰ کا شہید میجر اصغر کو خراج عقیدت

لاہوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے میجر محمد اصغرکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں سردارعثمان بزدار نے شہید میجر محمد اصغر کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میجر محمد اصغر نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، قوم کا ہر فرد شہید میجر محمد اصغر کو سلام پیش کرتا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہیدمیجر محمد اصغر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار کے ٹوئٹ کے مطابق میجرمحمد اصغرطورخم پر بارڈر پر لوگوں کی اسکریننگ کےفرائض انجام دےرہےتھے،دوران ڈیوٹٰ سانس لینے میں تکلیف پر انہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیاگیا۔ بعد ازاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں