چودھری برادران کی درخواست 13

نیب کے خلاف چودھری برادران کی درخواست،سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

نیب کے خلاف چودھری برادران کی درخواست،سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیاچودھری برداران کی نیب کے اختیارات سے درخواست پر سماعت کیلئے بنایا گیا بینچ ٹوٹ گیا۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے جسٹس فاروق حیدر کی جانب سے کیس کی سماعت پر اعتراض اٹھایا تھا،بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کر لی۔دورکنی بینچ میں جسٹس سرداراحمد نعیم اورجسٹس فاروق حیدر پر مشتمل تھا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان آج نیا بینچ تشکیل دیں گے۔بارصدر کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر چودھری برادران کے متعدد کیسز میں پیش ہوتے رہےہیں لہٰذا جسٹس فاروق حیدر سماعت نہ کریں جس کے بعد جسٹس فاروق حیدر نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتے۔چودھری برداران نے نیب کی جانب سے 20 سال پرانی انکوائری دوبارہ کھولنے پر چیئرمین نیب کے اختیارات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،جس میں موقف اختیار کیا کیا تھا کہ پہلے اس انکوائری سے کچھ نہیں نکلا عدالت کلیئر قرار دے چکی ہے تو اب چیئرمین نیب کیوں انکوائری کھولنا چاہتےہیں۔جسٹس سردار احمد نعیم نے نئے بینچ کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی، چیف جسٹس آج نیا بینچ تشکیل دیں گے جس کے بعد درخواست پر سماعت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں