usman buzdar- 60

پنجاب حکومت کا 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

لاہور پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے 9 مئی سے صوبے بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پندرہ رمضان سے پنجاب میں کپڑے کی دوکانیں 6 گھنٹے کھولنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ تمام دکانیں مقررہ وقت پر کھولی جائیں گی، جس کے لئے وقت مختص ہوگا۔ اس ضمن میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق صنعتوں کے شعبے میں پائپ، سٹیل، سپیئر پارٹس، مشینری اور بجلی کے سامان کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری، کنسٹرکشن انڈسٹری اور گلاس مینوفیچکرز کی دکانیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہےاس کے علاوہ عوام کو پارکوں میں بھی جانے کی اجازت ہوگی تاہم جھولے وغیرہ بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں