میجر جنرل بابر افتخار 17

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد کھڑی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی نجی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد کھڑی ہے، بھارت جس طرح کے اقدامات کررہا ہے اس کو دنیا دیکھ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جارحیت کررہی ہے، بھارت کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر معصوم شہریوں کو شہید کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگائے جارہے ہیں، لانچ پیڈ سے متعلق بھارتی بیانات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں، عالمی مبصرین کو دعوت دیتے ہیں آئیں دیکھیں کہاں ہیں لانچ پیڈز، لائن آف کنٹرول پر پوری اجازت دیتے ہیں عالمی مبصرین آئیں اور دورہ کریں۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات کو پاکستان سے جوڑ رہا ہے، بھارت کی کوشش ہے کہ اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگائے، بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمان کے جو حالات ہیں اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں