transport murree 16

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 5 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا اعلان کردیا

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 5 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا اعلان کردیا صوبائی حکومت لاک ڈاون کرکے بین الاقوامی دنیا میں شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے موجودہ فیصلوں کی وجہ سے غریب ٹرانسپورٹرز اورورکرز فاقوں سے دوچار ہوچکے ہیں ٹرانسپورٹرنے وفد کے ہمراہ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی سے ملاقات کی ہم نے ان کو تجویز دی کہ اگر حالات اجازت نہیں دیتے گاڑیاں چلانے کے لیے تو وزیر اعلی سے کہہ کر ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹ ورکروں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے سعید غنی صاحب نے جواب دیا کہ مرکز نے ہماری کوئی مدد نہیں کی لہزا ہمارے پاس فنڈ ختم ہوگئےہیں امدادی پیکج کا اعلان تو نہیں کرسکتے البتہ دو تین دن تک آپ کو ایس او پیز کے تحت گاڑیاں چلانے کی اجازت دیں گے لیکن دو دن بعد وزیر ٹرانسپورٹ نے سندھ ایر کنڈیشنڈ بس اونرز ایسوسی ایشن کو بلا کر کہا کہ ہم گاڑیاں چلانے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے ۔ٹھیک ایک دن کے بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام کو مژدہ سنایا کہ لاک ڈاون 23 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے 5مئی کواپنی گاڑیوں کو چوراہوں پر لاکر کھڑا کرکے ہر راست اقدام اٹھائینگے صوبائی حکومت اگر اس عمل کو بزور قوت دبانا چاہتی ہے تو ٹرانسپورٹرز کو گرفتاریوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے اس دوران حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی،ارشاد بخاری صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں