ایڈمرل 70

پاک فضائیہ کے سربراہ کا ایڈمرل محمد شریف کےانتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

پاک فضائیہ کے سربراہ کا ایڈمرل محمد شریف کےانتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار، اسلام آباد پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے ایڈمرل محمد شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں میں ایڈمرل کے نمایاں کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ایئرچیف نے مزید کہا کہ ایڈمرل محمد شریف ایک باوقاراور نفیس شخصیت کے حامل تھے ،جن کے کردار سے پاک بحریہ کی آنے والی نسلوں کو رہنمائی ملتی رہے گی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں