کورونا وائرس 22

ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 301 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 301 ہوگئی 24گھنٹوں کے دوران مزید 751 افراد میں اس وائرس کی تشخیص کے بعدکیسز کی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی ،اس میں سے 3233 افرادصحت یاب ہوئے،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اعداد وشمارملک بھر میں کورونا وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 301 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں لوگوں میں کورونا کے وار جاری ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 751 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعدکورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی ہے تاہم اس میں سے 3233 افراد صحت یاب ہوگئے ہیںسرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی تشخیص کیلیے اب تک ایک لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 6417 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 751 میں اس کی تشخیص ہوئی ہے اور اب ملک بھر میں اس وائرس کے مصدہق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 79 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5640 ہے، ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 4956، خیبرپختونخوا 1984، بلوچستان میں 781، اسلام آباد میں 261، گلگت بلتستان میں 320  جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار 301 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھرمیں کورونا کے 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سیانتقال کرنے والوں کی تعداد104 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 85، پنجاب میں 91، بلوچستان میں14 اورگلگت بلتستان میں کورونا سیانتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہے۔حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے عبادات سمیت مختلف شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل رہنما اصول جاری کردیے ہیں۔ جس کے تحت مساجد میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور بچوں کی اجازت نہیں ہوگی، رمضان المبارک کے دوران مساجد کا رخ کرنے والوں کے لیے گھر سے وضو کرکے آنا، باجماعت نماز اور تراویح کے لیے صفوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا، سحر و افطار کے اجتماعات نہیں ہوں، قالین یا چٹائی اٹھا کر فرش کو باقاعدگی سے کلورینٹڈ پانی سے دھونا ہوگا۔ اعتکاف کے خواہش مند گھر پر ہی اعتکاف بیٹھیں گے۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد ا?دھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں