Islamabad police 20

سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ایس پی صدر زون سرفراز احمد ورک نے ایک اہم اجلاس منعقد کیا

اسلام آباد ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک میں سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ایس پی صدر زون سرفراز احمد ورک نے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں صدر زون کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،ایس پی صدر نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق تمام مساجد پر ڈیوٹی کو موثر بنایا جائے اور والنٹئیرز کو بھی ڈیوٹی پر تعینات کر کے انہیں اس سلسلہ میں بریف کیا جائے،سحری و افطاری اور رات کے وقت جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کے لئے خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے اور علاقہ میں پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے،ایس پی صدر نے تمام تھانہ جات کا کرائم ریٹ بھی چیک کیا اور انہیں ہدایت کی کہ کار چوری کی وارداتوں کے سدباب کے لئے خصوصی سکواڈز تشکیل دئیے جائیں،جبکہ گاڑی و موٹر سائیکل،اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے، اور اس میں مزید بہتری لائی جائے،تمام تھانہ جات میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی اسکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں جن کی پرفارمنس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر چیک کی جائے گی،تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ناکہ جات اور چیک پوائنٹس پر خود جا کر ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو بریف کریں گے اور حفاظتی سامان جیسے بلٹ پروف جیکٹس،اسلحہ و ایمونیشن، سٹاپر وغیرہ کو چیک کریں گے،تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اہم عمارات اور جگہوں کا سکیورٹی آڈٹ کریں اور ایک ہفتے میں رپورٹ ان کے دفتر بھجوائیں،رات کے اوقات میں اضافی نفری تعینات کی جائے اور انہیں ماسک،ہینڈ سینیٹائزرز مہیا کر کے انہیں ڈیوٹی کے متعلق بریف کر کے بھیجا جائے،تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر دو کیسوں کی فائلز خود چیک کریں گے ان کی ڈائری مرتب کر کے رپورٹ ان کے دفتر بھجوائیں گے،ایس پی صدر نے تمام تفتیشی افسران کو پندرہ دنوں کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمات میں نامزد ملزمان کو گرفتار کریں،تمام تفتیشی افسران کی کارکردگی کو ایک پروفارمہ پر چیک کیا جائے گا،ناقص کارکردگی والے افسران کے تبادلے دوسرے ڈویژنز میں کر دئیے جائیں گے،شہریوں کو چوری اور نقب زنی کی وارداتوں کی روک تھام سے متعلق آگاہی کے لئے ایک پمفلٹ بھی تیار کیا جائے اور ان کو تمام سب ڈویژنز میں پبلک مقامات پر چسپاں کیا جائے،ایس پی صدر نے تمام افسران کو ہدایت کی وہ اپنی ڈیوٹیز پوری محنت لگن اور قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں اور جرائم کے سدباب کے لئے اپنے ماتحت عملے کو مزید ایکٹو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں