pti khi 20

وفاقی حکومت تمام صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، کاشف نظامی ۔

کراچی پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں ، رمضان المبارک میں سحری کے اوقات میں ہوم ڈلیوری بند کرنے سے لوگوں کو پریشانی ہوگی، صوبائی حکومت کے وزیروں و مشیروں کو تو کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ان کی ناقص پالیسیوں سے غریب آدمی ضرور پریشان ہو رہا ہے، ان خیالات کا ا ظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، کاشف نظامی کا کہنا تھا کہ وفاق کے مکمل تعاون کے باوجود سندھ حکومت غریبوں کے لیئے کچھ نہیں کر رہی ہے ، صوبائی حکومت نے پورے صوبے میں الگ الگ نظام بنایا ہوا ہے اور الگ الگ قانون ، غریب ڈبل سواری پر جاتا ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی جاتی اور امیر آدمی جیسے مرضی قانون کی دھجیاں اڑاتا پھرے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ جب تک دوہرا قانون اور نظام ہوگا تب تک حالات بہتر نہیں ہونگے، وفاق نے کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں غریبوں کو بارہ ہزار روپے کیش دیئے تا کہ ایک غریب فیملی کا گزر بسر ہوسکے، جبکہ سندھ حکومت نے صرف زبانی راشن پہنچانے کے دعوے کئے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں ، لاک ڈاءون بھی برائے نام ہے، صوبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں تمام دوکانیں کھلی ہوئی ہیں اور لو گ سماجی فاصلے کا ذرا سا بھی خیال نہیں کر رہے ہیں ، لا ک ڈاءون پر عمل کرانا توصوبائی حکومت کا کام ہوتا ہے، وفاقی حکومت غریبوں کے لیئے کام کر رہی ہے وزیراعظم کی بھرپور کوشش ہے کہ کرونا کے ساتھ ساتھ غربت اور بیروزگاری سے بھی عوام کو بچایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اس غریب لوگوں کی مدد کرے اورایسی پالیسی اپنائے جس سے مستحق اور ضرورتمندوں کی امداد ہوسکے اور لوگوں کے مسائل میں کمی آسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں