رمضان المبارک 26

رمضان المبارک کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آباد آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت رمضان المبارک کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید, ڈی جی سیف سٹی سرفراز احمد فلکی ، اے ائی جی سپیشل برانچ، اے ائی جی آپریشنز، ایس ایس پیز، ایڈنیشل ایس پی، زونلز ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی,

اجلاس میں رمضان المبارک کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

رمضان المبارک کے دوران تمام سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی ائی جی آپریشنز خود کریں۔۔ آئی جی اسلام آباد

رمضان المبارک دوران مقرر کردہ حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کے لئےپولیس اور علماء کرام کے درمیان معاملات طے پا گے ہیں۔آئی جی

ڈیوٹی پر موجود تمام افسران و جوان سرجیکل ماسک کا استعمال لازمی کریں آئی جی

زونل ایس پیز مساجد و امام بارگاہوں کی انظامیہ سے سیکیورٹی کے لئے ملاقات کریں۔۔آئی جی

زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز نماز اور تراویح کے دوران حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔۔آئی جی اسلام آباد

سپیشل برانچ کا عملہ بڑی مساجد و امام بارگاہوں میں واک تھرو گیٹ کے ساتھ موجود رہے ۔۔۔آئی جی

مساجد و امام بارگاہوں میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سرچنگ یقینی بنائی جائے ۔ آئی جی

مساجد امام بارگاہوں میں آنے والے شہریوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ ایریاز مختص کئے جائیں۔ آئی جی

کورونا وائرس سے بچاؤ اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی

وفاقی دار الحکومت کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو موثر بنایاجائے ۔۔۔ائی جی

شہریوں کے ساتھ نامناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔۔آئی جی

پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے آئی جی

حساس قرار دی گئ مساجد و امام بارگاہوں پراضافی نفری تعینات کی جائے آئی جی

زونل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز افسران و جوانوں کو ڈیوٹی سے متعلق بریف کریں۔۔ آئی جی

ناکہ جات اور تھانوں میں ڈیوٹی پر مامور عملہ شہریوں سے اچھا برتاو کرے۔۔آئی جی

شہر یوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے. آئی جی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں