Corona1 21

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10,513 تک پہنچ گئی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

مُلک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 7952 تک پہنچ گئی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4590 تک پہنچ گئی: کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

سندھ میں 3373 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1453 اور اسلام آباد میں 204 ہوگئی: کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

بلوچستان میں 552 گلگت بلتستان میں 290 کیسز رپورٹ ہوئے: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 51 ہوگئی: کمانڈ سینٹر

مجموعی طور پر 21 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 79 فیصد مقامی طور پر پھیلے: کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

مُلک بھر میں اب تک 2337 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے: کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 224 تک پہنچ گئی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 15 نئی اموات سامنے آئیں: کمانڈ سینٹر

سندھ میں 69، پنجاب میں 58، کے پی کے میں 83 مریض زندگی کی بازی ہار گئے: کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 8 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق: کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 3 مریض دم توڑ گیے: کمانڈ سینٹر

اب تک 124549 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6700 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے:کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

ملک کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 2779 مریض زیر علاج ہیں: کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

مُلک میں کورونا وائرس کے 60 مریض تشویشناک حالت میں ہیں: کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں