شیخ رشید احمد کی وزیراعظم عمران خان 25

وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات وزیرِ ریلوے نے ریلوے ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ پانچ کروڑ ایک لاکھ پچاسی ہزار کا چیک وزیرِ اعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لیے پیش کیا وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے چمن کے لئے تیس کوچز پر مبنی ایک ٹرین بھجوا دی گئی ہے جس میں پانچ سو افراد کے آئسولیشن کے لئے انتظام ہے اسی طرح پاکستان ریلوے تفتان کے لئے بھی پانچ سو افراد کے لئے ٹرین بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے میڈیکل کوچز کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے راولپنڈی شہر میں ہسپتالوں، تاجروں اور مزدوروں کی صورتحال سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں