میڈیا 26

حکومت کا میڈیا کے 1.8 ارب روپے کے بقایاجات ادا کرنے کا فیصلہ

حکومت کا میڈیا کے 1.8 ارب روپے کے بقایاجات ادا کرنے کا فیصلہ میڈیا کو درپیش مالی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے میڈیا کو 1.8 ارب روپے کے بقایاجات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے.پی ٹی آئی حکومت کےذمے1.8 ارب کےبقایاجات واجب الادا تھے جو حکومت نے اس کٹھن اور مشکل وقت کے تناظر میں میڈیا کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہےواجب الادا رقم فوری طور پر میڈیا ہاؤسز کو جاری کی جائے گی،زرائع ملک میں کرونا وائرس کی وبا کے دوران میڈیا انڈسٹری اور ورکرز کے تحفظ کے لیے اقدامات کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے 5 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔کمیٹی شفقت محمود، فردوس عاشق اعوان، شہزاد اکبر اور شہباز گل پر مشتمل ہے، کمیٹی کو سفارشات کا جائزہ لینے اور مسائل کا حل نکالنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں