پاسپورٹ 22

کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ایکسپائر ہونے والے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون 2020 تک توسیع

کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ایکسپائر ہونے والے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون 2020 تک توسیع

اسلام آباد: (رپورٹ ظہوراحمدترین) نادرہ اور پاسپورٹ دفاتر کرونا کے پھیلاوء کو روکنے کے لئے اس وقت نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کر رہے-

تمام ملکی اور بیرونی دفاتر 1000 روپے فیس کے عیوض مینول طور پر توسیع کے آرڈر کا اندراج کریں-

نوزائیدہ بچوں کے لئے اس آرڈر کی فیس 800 روپے مقرر کی گئ ہے-

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آن لائن اپلائی کرنے کے بعد اگر فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ موصول نہ ہوں تو اس صورت میں بیرون ملک میشنز کو مینول ایکسٹینشن جاری کرنے کی اجازت ہو گی-

مینول ایکٹینشن صرف ایک سال تک کی دی جاسکے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں