usman buzdar- 20

‏وزیراعلیٰ پنجاب ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے گاؤں مٹواہ پہنچ گئے

‏وزیراعلیٰ پنجاب ‎سردار عثمان بزدار ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے گاؤں مٹواہ پہنچ گئے۔
▪︎ وزیراعلیٰ نے کمبائن ہارویسٹر سے گندم کٹائی مہم 2020ء کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
▪︎ وزیراعلیٰ نے گندم کٹائی کے افتتاح کے بعد مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔ وزیراعلیٰ نے روایتی انداز سے درانتی سے بھی گندم کاٹی۔
▪︎ رواں برس 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
▪︎ کاشتکاروں سے 1400 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔
▪︎ گندم خریداری کیلئے گرداوری کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
▪︎ صوبائی وزراء تفویض کردہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کریں گے۔
▪︎ گندم خریداری مہم کے دوران 15 بین الصوبائی داخلی اور خارجی راستوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
▪︎ کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے پرائم منسٹر زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پنجاب میں 300 ارب روپے کے پراجیکٹ لائے جا رہے ہیں۔
▪︎ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے کی لاگت سے پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔
▪︎ رواں برس کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج کی 4 لاکھ بوریاں رعایتی نرخ پر فراہم کی گئی ہیں۔
▪︎ اگلی فصل کیلئے بیج کی 12 لاکھ بوریاں دیں گے۔
▪︎ فصل بیمہ سکیم کا دائرہ کار بڑھا کر اڑھائی لاکھ کاشتکاروں کی فصل کی انشورنس کی گئی ہے۔
▪︎ پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے 52 لاکھ کاشتکاروں کو کھادوں کی خریداری پر ساڑھے 8 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔
▪︎ پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 28 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب میں 10 ہزار کھالوں کو پختہ کیا جا رہا ہے۔
▪︎ حکومت پنجاب زرعی ترقی کیلئے مختلف سبزیوں، پھلوں اور اجناس کی 80 نئی اقسام متعارف کرا چکی ہے۔
▪︎ غیر معیاری اور جعلی ادویات و کھادوں کے سدباب کیلئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم شروع کیا گیا ہے۔
▪︎ ای کریڈٹ سکیم کے تحت کاشتکاروں کو 15 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے گئے ہیں۔
▪︎ رواں سال ایک کروڑ 65 لاکھ زیر کاشت رقبے سے ایک کروڑ 90 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں