24

کرونا وائرس سے نمٹنے اور شہریوں کو کروناوائرس بچاو مہم میں سرگرم

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس سے نمٹنے اور شہریوں کو کروناوائرس بچاو مہم میں سرگرم اور متحرک بلدیاتی ادارے ایم سی آئی کے فیلڈ سٹاف میں حفاظتی کٹس اور سینیٹائزر تقسیم کرنے کی تقریب۔۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قرنطینہ سنٹرز پر کام کرنے والے فیلڈ سٹاف ملازمین میں حفاظتی کٹس اور سینیٹائزر تقسیم کیے

تقریب میں ایم سی آئی کے پانچ ڈائریکٹوریٹس سینی ٹیشن۔ڈی ایم اے۔ایمرجنسی ڈایزاسٹرمنیخمنٹ۔ہیلتھ سروسز اور ریسکیواینڈ ایمرجنسی کئیر سروس 1122 کے افسران اور سٹاف نے تقریب میں شرکت کیں۔

ڈائریکٹر سینیٹیشن سردارخان زمری نے ابتدائی خطاب میں کورنا وائرس کی پھیلاو کو روکنے۔شہریوں کی حفاظت کے لئے اب تک کئے اقدامات اور ایم سی آئی فیلڈسٹاف کو درپیش مسائل پر تقریب کے شرکاء کو مکمل بریف کیا۔

مئیراسلام آباد نے اپنے خطاب میں ایم سی آئی سٹاف کے علاوہ شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات سے اگاہ کیا۔حکومت سے بھی بلدیاتی ادارے ایم سی آئی اور ایم سی آئی کے یونین کونسلز کے چیرمینوں سمیت تمام بلدیاتی نمائندوں کو سپورٹ کرنے اور تعاون کرنے کی درخواست کی ہے

تقریب میں چیف افیسر ایم سی آئی شفق اقبال۔ڈائریکٹرجنرل سوک منیجمنٹ خلیل احمد سومرو۔۔۔ڈائریکٹر ڈی ایم اے و ڈایزاسٹرمنیجمنٹ ظفراقبال۔ڈپٹی ڈائریکٹر کئیرایمرجنسی سروس 1122 حامدشاہ و دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں