muhammad-amir-boxer 24

زلفی بخاری کا برطانیہ کے مایاناز باکسر عامر خان کی طرف سے اسلام آباد میں راشن تقسیم

اسلام آباد:
معاون خصوصی زلفی بخاری کا برطانیہ کے مایاناز باکسر عامر خان کی طرف سے اسلام آباد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے برطانیہ کے مایہ ناز باکسر عامر خان کو ان کی فاؤنڈیشن کی طرف سے لوک ڈاؤن سے متاثرہ 10000 خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے پر مبارکبادی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کے لیے کرونا سے لڑنا ایک بڑا ٹاسک ہے لیکن لوک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم بھی ہمارے لئے ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

زلفی بخاری نے مخیر حضرات، کھلاڑیوں اور معروف شخصیات سے اپیل کی کہ وہ بھی آگے آئین اور متاثرہ خاندانوں کی امداد کریں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کے ہم پیر سے ایک ویب سائٹ کا آغاز کر رہے ہیں جس کے ذریعے مخیر حضرات خصوصی طور پر بیرون ملک پاکستانی آسانی سے غریب اور متاثرہ خاندانوں کے راشن کی ذمہ داری لے سکیں گے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے مایاناز باکسرعامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اس ویب سائٹ کے مقصد کا آغاز عامر خان فاؤنڈیشن نے اتنے بڑے پیمانے پر راشن کی تقسیم سے کردیا ہے۔

یاد رہے کہ بوکسر عامر خان نے کچھ دن قبل ایک ٹویٹ میں پاکستان میں دس ہزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا عزم کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں