Flag_of_Punjab 25

کورناوائرس کی صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے پنجاب آرٹس کونسل حکومت پنجاب

 کورناوائرس کی صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے پنجاب آرٹس کونسل حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کے فنکاروں،میزیشنز،سنگر،دستکاروں اور آرٹ سے متعلقہ دیگر شعبوں سے منسلک فنکاروں کیلئے ایک پیکج کی تیاری کا ارادہ رکھتی ہے تمام مستحق فنکاروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مورخہ 9 اپریل تک اپنے کوائف بمعہ شناٹی کار کی فوٹوکاپی،بنک اکاؤنٹ نمبر اور سرٹیفکیٹس کی کاپیاں راولپنڈی آرٹس کونسل کے دفتر میں جمع کروادیں دیر سے آنے والے کیسوں کا شامل نہیں کیاجائیگا وہ فنکار جو پہلے سے ہی آرٹسٹ سپورٹس فنڈ سے مستفید ہورہے ہیں وہ اس پیکج کے مستحق نہیں ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں